قافطان پہنے اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر وائرل

May 30, 2021 | 19:03:PM
قافطان پہنے اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں قافطان زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے پسندیدہ لباس ’سفید قمیض شلوار‘ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سچ ہے، میں آپ کو دھوکہ دے رہی ہوں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے قافطان سے محبت ہے لیکن آپ (سفید قمیض شلوار) ہمیشہ سے میری پہلی محبت ہیں اور رہیں گی۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


ماہرہ خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ خوبصورت لگتی ہیں۔‘
دوسری جانب مداحوں کی جانب سے بھی ماہرہ خان کی پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ماہرہ خان نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارائوں کے اہم انکشافات

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)