مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارائوں کے اہم انکشافات

May 30, 2021 | 18:44:PM
مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارائوں کے اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے منسلک دو سپر سٹار اداکارائیں مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاؤلہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ،مادھوری نے 1999میں ڈاکٹر شریام سے شادی کی جبکہ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے 1995میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی۔دونوں اداکارائیں ماضی میں بھارتی شو کافی ود کرن میں جلوہ گر ہوئیں تھیں اور دوران شو اداکاراؤں نے بھارتی فلم سٹاروں سے شادی نہ کرنے کی وجوہات سے متعلق انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کو کیا غصہ تھا؟؟؟ منگنی کیوں توڑی ؟؟؟ اصل کہانی منظرعام پر
مادھوری ڈکشٹ کا کہناتھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ میں نے کافی کام کیا ہے جبکہ عامر کے ساتھ میں نے صرف دو فلمیں کی لیکن شادی کسی سے بھی اس لیے نہیں کی کیوں کہ شاید میں اس حوالے سے کسی کو پسند ہی نہیں کرتی میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا انہیں جے مہتا کے دیے گئے پھول، کارڈزاور تحائف نے خاصا متاثر کیا اس کے علاوہ ان کا خیال ہے کہ اگر ان کے شوہر بھی بطور اداکار ان کی طرح بناو¿ سنگھار میں مصروف رہتے تو وہ ہوسکتا ہے انہیں ہینڈل نہ کرپاتی۔

یہ بھی پڑھیں: ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کاجول کی بہن بننے والی اداکارہ اب کیا کررہی ہے؟