شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

May 30, 2021 | 21:36:PM
شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کےہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بلال قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال قریشی اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارائوں کے اہم انکشافات
اداکار نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے رومان رکھا ہے۔‘خوشی کے اس موقع پر بلال قریشی نے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت لکھی کہ ’اور تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘
بلال قریشی کے بیٹے کی پیدائش پر مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے بڑے بیٹے کا نام ’محمد سوہان‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے پھر تنقید کی زد میں