قائد اعظم یونیورسٹی نے یکم اپریل سے فزیکل آپریشنز بحال کرنے کا اعلان

Mar 31, 2026 | 20:48:PM
قائد اعظم یونیورسٹی نے یکم اپریل سے فزیکل آپریشنز بحال کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قائد اعظم یونیورسٹی نے یکم اپریل سے فزیکل آپریشنز بحال کرنے کا اعلان کر دیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز 3 اپریل تک جاری رہیں گی۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں فزیکل کلاسز کا باقاعدہ آغاز 6 اپریل سے ہوگا، رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10 اپریل 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے، ایچ ای سی کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، مستقبل میں ناگہانی صورتحال پر یونیورسٹی خودکار طریقے سے آن لائن موڈ پر منتقل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی