آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد ،ایف بی آر کی کارکردگی بڑا چیلنج

Mar 31, 2026 | 19:02:PM
آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد ،ایف بی آر کی کارکردگی بڑا چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بجٹ 2026-27 کی تیاری اور ملک کے اہم معاشی اہداف پر تفصیلی مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا امکان ہے ، ایف بی آر کی کمزور کارکردگی معاشی معاملات میں چیلنج بن سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے لیے سب سے بڑا چیلنج فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کمزور کارکردگی ہوگی، کیونکہ ٹیکس اہداف بار بار پورے نہ ہونے کی وجہ سے اس ادارے سے متعلق تشویش برقرار ہے۔

آئی ایم ایف وفد ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے دباؤ برقرار رکھے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکس نظام اور انوائسنگ کے لازمی نفاذ پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ ٹیکس وصولیوں میں بہتری آئے۔

علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی اور بجلی و گیس کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت بھی متوقع ہے،آئی ایم ایف وفد کے ساتھ نجکاری پروگرام اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، اس کے علاوہ گورننس، شفافیت اور کرپشن کے خلاف اقدامات پر بھی توجہ دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ریویو میں کارکردگی کی بنیاد پر آئی ایم ایف کی جانب سے نئی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں مزید شرائط عائد ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی