تاجروں کیلئے انوائس میں غلطی کو درست کرنے کا طریقہ جاری

Mar 31, 2026 | 18:35:PM
 تاجروں کیلئے انوائس میں غلطی کو درست کرنے کا طریقہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رجسٹرڈ کاروباری افراد کے لیے انوائس میں غلطی کو درست کرنے کا طریقہ جاری کر دیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق کاروباری افراد ایک یا ایک سے زیادہ انٹیگریٹڈ سسٹم استعمال کرسکتے ہیں، غلطی کی صورت میں 3 دن میں انوائس کینسل، ڈیلیٹ یا اپ ڈیٹ کی جاسکے گی۔ 

ایف بی آر کے انٹیگریٹڈ سسٹم کے ذریعے صرف 72 گھنٹے میں ہی تبدیلی ممکن ہوگی، غلطی کی صورت میں وقت گزرنے پر کمشنر کی منظوری لازمی قرار دے دی گئی۔

 ایف بی آر کے مطابق انوائس کینسل، ڈیلیٹ یا اپ ڈیٹ کرنے کیلئے اضافی شرائط عائد ہوسکتی ہیں، اعلامیہ کے مطابق اس کا مقصد سیلز ٹیکس کی رئیل ٹائم، شفاف رپورٹنگ اور کاروبار میں آسانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی