محسن نقوی کی غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کو فوری نادرا سے نکالنے کی ہدایت

Mar 31, 2026 | 14:10:PM
محسن نقوی کی غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کو فوری نادرا سے نکالنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں اجلاس کے دوران انہیں چیئرمین نادرا نے ادارے کی کارکردگی، جاری و آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی جب کہ  وزیر داخلہ نے نادرا کی کارکردگی اور مؤثر عوامی خدمات کو سراہا۔

اس دوران  محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں نادرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرے۔

محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے، نادرا کےاسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائےکی عمارتوں کے بجائےاپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں جب کہ وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا۔

وزیرداخلہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور وزارتی سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:لیڈی ولنگڈن کے بعد گنگا رام ہسپتال!حیران کن خبر سامنے آ گئی

چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا کہ شہریوں کوخدمات اورسہولیات فراہمی بہتر بنانے کے لیے نادرا نے متعدد اقدامات کیے، بائیو میٹرک کے لیےچہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے نفاذ کے لیے دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں،  ناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، پی ٹی اےکے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری شدہ موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔