لیڈی ولنگڈن کے بعد گنگا رام ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر بن گیا

Mar 31, 2026 | 13:02:PM
لیڈی ولنگڈن کے بعد گنگا رام ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)لیڈی ولنگڈن کے بعد گنگا رام ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر بن گیا۔

گائنی ایمرجنسی کے بلڈ بینک میں گارڈ مریضوں کابلڈ نکالتا رہا،گارڈکی بلڈنکالنےکی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریضوں کو بلڈ بیگ لگانے کا کام بھی  گارڈ کے سپرد  ہے، گارڈ خون نکالنے کیلئے بازو کو ٹائٹ کرنے والی وائر ہاتھ میں پکڑ کر گھوم رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گنگارام  بلڈ بینک میں خون نکالنے کے بعد بینڈیج تک دستیاب نہیں۔

ذرائع کے مطابق گنگارام کےگائنی ایمرجنسی میں بلڈ بیگز کی شدید قلت  ہے، بلڈ بینک سے ڈاکٹر و ٹیکنیکل سٹاف مکمل طور پر غائب رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر قانون اور پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت نے عدالت میں سرنڈر کر دیا