آبنائے ہرمز کی بندش کو ایک ماہ مکمل، تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آبنائے ہرمز کی بندش کو ایک ماہ مکمل ہوگیا جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل 3.40فیصداضافےسے106ڈالرفی بیرل ہوگیا،برینٹ کروڈ 0.19 فیصد اضافے سے 112 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔برطانوی خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکا اور اسرائیل کی ایران سے جنگ کے باعث کئی ممالک کی معیشتوں پر برے اثرات پڑنے لگے۔
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ جنگ نے فرنٹ لائن ممالک کی معیشتوں میں بگاڑ پیدا کیا، ماضی کے بحرانوں سے بحالی کی جانب بڑھتی معیشتوں کیلئے بہتری کے امکانات کم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکا سے معاہدے کیلئے پاکستان سے ضمانت مانگ لی: ایرانی دانشور
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب ایران نےمیزائلوں اورڈرونز سے خطے میں امریکا کے 5 فوجی اڈوں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز،ڈرون تنصیبات اور مختلف مقامات پر موجود امریکا اور اسرائیل کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔