شہبازشریف نے وزیراعظم کو ملک کیلئے سکیورٹی رسک قرار دے دیا 

Mar 31, 2022 | 22:47:PM
قائد حزب اختلاف، شہباز شریف، وزیراعظم، سکیورٹی رسک قرار
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لئے سکیورٹی رسک قرار دے دیا ۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اقتدار بچانے کے لئے پاکستان کو نشانے پر لے آئے ہیں،خطاب ختم ہوگیا ہوتو 172 ارکان پورے کریں ۔انہوں نے کہاکہ آپ کی کرپشن، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو معاشی،سماجی، خارجہ تباہی سے دوچارکیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے ، وہ ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔
 انہوں نے کہاکہ خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا، صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خط نہ دکھانے کا مطلب ہے کہ کوئی خط نہیں، عمران نیازی ہمیشہ کی طرح ایک اب نیا جھوٹ بول رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن، ریاست مدینہ کے بیانیوں کے بعد اب سازشی خط کا بیانیہ لائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام انہیں اور ان کے ہر جھوٹ کو مسترد کرچکے ہیں ،دوگھنٹے جلسے میں اور ایک گھنٹہ قوم سے خطاب میں جس خط کا ذکر کیا ، وہ خط ہے ہی نہیں ،ایک سفارتی کیبل کو سازش کا رنگ دے کر پیش کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری