ن لیگ کو بڑا جھٹکا، ایک اور رکن اسمبلی کا وزارت اعلیٰ کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا اعلان 

Mar 31, 2022 | 20:08:PM
مسلم لیگ ن، رکن اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب، نامزد چودھری پرویز الٰہی، حمایت کا اعلان
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اظہر خان چانڈیو نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن اسمبلی اظہر خان چانڈیو کے بیٹے نعیم خان نے اسمبلی چیمبر میں سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، نعیم خان چانڈیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد خود ملاقات کیلئے اسمبلی آنا چاہتے تھے تاہم بیماری کی وجہ سے نہ آ سکے۔
نعیم خان چانڈیو نے رکن اسمبلی اظہر خان چانڈیو کا پیغام بھی پہنچایا کہ وہ وزارت اعلیٰ کا ووٹ چودھری پرویزالٰہی کو دیں گے ۔
سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے ارکان اسمبلی نیاز خان اورفیصل نیازی نے بھی اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی،دونوں ارکان نے وزارت اعلیٰ کے لئے چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کادھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ