وزیراعظم  آج رات قوم سے خطاب کرینگے

Mar 31, 2022 | 13:37:PM
وزیر اعظم، فائل فوٹو
کیپشن: وزیر اعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کاکہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے ۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

یادرہے اس  سے قبل گذشتہ روز آگاہ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم قوم سے سرکاری ٹی وی پرخطاب کرینگے تاہم  وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی کچھ اہم ملاقاتوں کے بعد سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان کا  گذشتہ روز ہونے والا متوقع خطاب موخر کردیا گیا ہےتاہم آج رات  عمران خان پھر سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کررہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    لاہور:گھر کی چھت سے نومولود برآمد