رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم دبئی سے پاکستان پہنچ گئے

Mar 31, 2022 | 11:15:AM
جام عبدالکریم
کیپشن: جام عبدالکریم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم دبئی سے پاکستان پہنچ گئے۔ رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم غیر ملکی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے۔کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزرا امتیاز شیخ، سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق جام عبدالکریم کو سخت سکیورٹی سے ائیرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔جام عبدالکریم حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپناووٹ بھی استعمال کریں گے۔

دوسری جانب ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سندھ ہائی کورٹسے رجوع کرلیا ،جام عبدالکریم نے حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کردی،عدالت نے جام عبدالکریم کی تین اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی تبدیلی ۔۔اپوزیشن کی عمران خان کو چیئرمین پی اے سی بننے کی پیشکش