کورونا وائرس :چھ جاں بحق439کی حالت تشویشناک

Mar 31, 2022 | 08:52:AM
کورونا، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد  انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 244 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس نے مزید 6 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 439 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کوٹری:ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا