جولائی 2025 میں بڑی قدرتی آفت،’’بابا وانگا ‘‘کی ایک اورپیشگوئی سچ ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپان اور روس میں آنےوالے حالیہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے ایک بار پھر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی پراسرار پیش گوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرہ میں آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے اثرات جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے جس کے بعد جاپان میں سونامی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کردی گئی۔
اس صورتحال میں سوشل میڈیا پر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی جنہیں’’جاپانی بابا وانگا‘‘ کہا بھی کہا جاتا ہے، کی جولائی 2025 میں قدرتی آفت سے متعلق کی گئی پیشگوئی نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ریو تاتسوکی نے اپنی 1999 کی مانگا سیریز The Future I Saw میں جولائی 2025 میں جاپان میں ایک بڑی قدرتی آفت کی پیش گوئی کی تھی، اگرچہ اصل واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا مگر بہت سےلوگ وقت کے اس ملاپ کو حیرت انگیز قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کاخدشہ، حماد اظہر ایک مرتبہ پھر روپوش ہوگئے
سوشل میڈیا پر جاپانی صارفین 8.8 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد جاری ہونے والے سونامی کے الرٹ کو تاتسوکی کی پیش گوئی سے جوڑ رہے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی پیش گوئیوں کومحض اتفاق قراردیاہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پیش گوئی کے باعث ہانگ کانگ سے جاپان کے لیے سیاحتی بُکنگز میں نمایاں کمی آئی ہے ،جاپانی ماہرین اور حکام نے ان پیش گوئیوں کو غیر سائنسی قرار دیتے ہوئے عوام انہیں سنجیدہ نہ لینے کی اپیل کی ہے۔