آن لائن ای کامرس ، ٹیک فرمز اور سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے ٹیکس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) حکومت نے امریکی کمپنیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیتے ہوئے پانچ فیصد ٹیکس ختم کر دیا ہے، آن لائن ای کامرس ، ٹیک فرمز اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے گوگل ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر عائد ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے، دراز ، ایمازون اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
ٹیمو ، علی ایکسپریس ، ایپل آئی ٹیونز ، علی بابا ، نیٹ فلیکس اور شوپیفائی پر بھی ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، حکومت نے ڈیجیٹل پروسیڈز ایکٹ کے تحت ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرون ملک سے پاکستان بھیجی جانیوالی اشیاء اور خدمات پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ٹیکس چھوٹ کا اطلاق ڈیجیٹل طریقے سے آرڈر کی گئی اشیاء اور خدمات پر ہوگا ۔
ٹیکس چھوٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا ، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، پاکستانیوں نے گزشتہ برس 312 ارب روپے سے زائد کی آن لائن ادائیگیاں کی ہیں ، امریکی چیمبر آف کامرس نے ڈیجیٹل پروسیڈز ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی