معروف اداکار سید جبران نے طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

Jul 31, 2023 | 23:20:PM
معروف اداکار سید جبران نے طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار سید جبران اور ان کی  اہلیہ عفیفہ جبران نے طلاق سے متعلق گزشتہ برس سے گردش کرتی خبروں پربالآخر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار سید جبران اور ان کی اہلیہ عفیفہ جبران نے شادی کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو اپنے بچوں کے ہمراہ خوش و خرم شادی کی 12ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد گردش کرتی تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے ۔مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے اس جوڑے کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ان کے لئے دعاو¿ں کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by AF1FA (@afifa.x.world)

یہ بھی پڑھیں:ندا یاسر تنقید کی زد میں آگئیں، پروگرام پر پابندی کا مطالبہ

خیال رہے کہ گزشتہ برس عفیفہ جبران کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے نام کے ساتھ شوہر جبران کا نام ہٹانے کے بعد یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔تاہم اب اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔