سینئر اداکار منور سعید کو نظر انداز کرنے پر ندا یاسر تنقید کی زد میں آگئی

Jul 31, 2023 | 22:16:PM
سینئر اداکار منور سعید کو نظر انداز کرنے پر ندا یاسر تنقید کی زد میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر ، سینئر اداکار منور سعید کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی،سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے  مطابق ندا یاسر کے مارننگ شو میں مشہور ڈرامہ سیریل "بے بی باجی" کی کاسٹ نے اپنے ڈرامے کی پروموشن کے لیے بطور مہمان شرکت کی, ڈرامے کی کاسٹ میں سے شو میں شرکت کرنے والے اداکاروں میں سینئر اداکار منور سعید بھی شامل تھے۔

ندا یاسر کے شو میں منور سعید کو نظر انداز کیا گیا جبکہ باقی مہمانوں کی نسبت کم توجہ دی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نےاداکارہ کو  آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ" ندا یاسر کا رویہ انتہائی تضحیک اور توہین آمیز رہا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بڑے اور نامور اداکاروں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا جانا چاہییے"،کچھ صارفین نے کہا ک" ندا یاسر کو بڑوں کی عزت کرنا سیکھنا چاہئے۔"

یہ بھی پڑھیں:"ابھی بچی ہوں، فی الحال شادی نہیں کروں گی "،انمول بلوچ

کچھ صارفین نے  ٹی وی شو  پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ" ٹی وی شو بڑی ذمہ داری ہوتی ہے جسے سنجیدگی سے پورا کیا جانا چاہئے ،اگر ایسا ممکن نہیں تو اس شو پر پابندی عائد کردینی چاہئے۔"

صارفین کا کہنا ہے کہ" ہماری شوبز انڈسٹری میں سینیئر اداکاروں کو بہت سے پہلوؤں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ انہیں ان کی عمر کے مطابق کوئی اچھا کردار نہیں دیا گیا نہ ہی ان کے لیے کچھ نیا لکھا گیا ہے۔"