صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Jul 31, 2021 | 16:23:PM
صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،جسٹس عمر عطا بندیال 5 اگست کو درخواستوں پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے دائر درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ احمد رضا قصوری،ڈاکٹر صادق علی اور طاہر عزیز نے صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔
درخواستوں میں صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کی بحالی ۔۔بلاول بھٹو شہبازشریف سے ہاتھ ملانے کو تیار