ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بیٹسمین ڈیوڈ ملر کو گرین سنگل مل گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر کو آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے طبی طور پر فٹ قرار دے دیا گیا ہے جس سے ٹیم کو بڑا حوصلہ ملا ہے۔
ملر کو ایس اے 20 لیگ میں کھیلتے ہوئے ان کے ایڈکٹر پٹھوں (گروئن) میں تناؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ پارل رائلز کے پلے آف میچز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
تاہم میڈیکل ٹیم نے انہیں ہفتہ بھر فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد میڈیکل کلیئرنس دے دی اور اب ملر بھارت روانگی سے قبل پروٹیز ٹیم کو جوائن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری