آج کا میچ؛ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں پہلی بار پہلی بار تمام 10 وکٹیں سپنرز نے لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان آصٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹی توینٹی میچ میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں پہلی بار پہلی بار ایسا ہوا کہ تمام 10 وکٹیں سپنرز نے لیں۔
آسٹریلیا کے ساتھ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا کی 8 وکٹیں گری تھیں۔ ان میں سے تین وکٹیں آف بریک کرنے والے آل راؤنڈر صائم ایوب نے لی تھیں، باقی تین وکٹین دوسرے سپنرز شاداب، ابرار اور نواز کو ملی تھیں۔ آج کے میچ میں سپنرز نے ایک بھی وکٹ فاسٹ اور میڈیم پیس بھائیوں کو نہیں جانے دی۔
آسٹریلیا کے ساتھ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔
یہ بھی پڑھیئے: دوسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے مہمان آسٹریلیا کو شکست دےکر سیریز جیت لی
بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جانب سے پہلی مرتبہ ایک ٹی ٹوئنٹی کی تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی ہیں۔ ابرار احمد اور شاداب خان نے تین تین اور ٰعثمان طارق نے 2 ، صائم ایوب نے اور نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی ہسٹری میں اننگز کی تمام وکٹیں سپنرز کے نام ہونے کا مجموعی طور پر 10 واں واقعہ ہے اور فل ممبرز کے درمیان کسی میچ کا صرف دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل فل ممبرز میں سے بھارت نے فلوریڈا میں 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں تمام10 وکٹیں لی تھیں۔