دوسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے مہمان آسٹریلیا کو شکست دےکر سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے مہمان آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 90 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی۔ پاکستان کو 7 سال بعد آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں جیت ملی ہے۔
پاکستان نے آج ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور 198 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ساری ٹیم 108 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کے بیٹر ابرار، شاداب اور عثمان طارق کا سامنا کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیئے۔ کیمرون گرین 20 گیندوں سے 35 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ آسٹریلیا کی ساری ٹیم 15.4 اوورز میں 108 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
گرین شرٹس کی یہ آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس 29 جنوری کو پہلے T20I کی پرفارمنس کا تسلسل ہے، جہاں صائم ایوب کو 40 رنز اور 2 وکٹوں کی آل راؤنڈ شراکت کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی سیریز کا سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل یکم فروری 2026 کو لاہور میں ہی شیڈول ہے۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ
کیپٹن مچل مارش اوپپنگ کرنے آئے، انہوں نے 18 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ آج صرف 4 رنز بنا سکے۔ کیمرون گرین نے 20 گیندوں سے 35 رنز بنا ئے۔میٹ شورٹ 27 ، زیویس برٹلیٹ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جوش انگلیس 5, ایڈم زمپا 3 رنز بنا پائے۔ باقی بیٹر اس سے بھی کم سکور کر سکے۔

پاکستان کی باؤلنگ
آج دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں گرین شرٹس کے ابرار احمد سب سے کامیاب باؤلر رہے، انہوں نے تین وکٹیں گرائیں اور 3 اوورز میں14 رنز دیئے۔ شاداب خان نے بھی 3 وکٹیں لیں۔ عثمان طارق 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

سلمان آغا کی امیزنگ بیٹنگ نے میچ بنا دیا
لاہور کے کرکٹ فینز آج شام بس حیران ہی رہے کہ سلمان علی آغا کا بیٹ ٹوکا کیسے بن گیا ہے، آج پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کیپٹن سلمان علی آغا اوپنر صاحبزادہ فرحان کے دوسرے اوور میں صرف 5 رنز بنا کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ پر آئے اور چھکے چوکوں کا ڈھیر لگا دیا۔ پاکستان نے آج قذافی سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوینٹی مین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 198 رنز بنا لئے اور ان کے پانچ بیٹر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 199 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
ٹاس
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج کھیلے جانیوالے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس کیپٹن سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا، سلمان علی آغا نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا ۔
آج ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو گھر بلا کر گرین شرٹس ٹی ٹوینیٹی سیریز کی چمچماتی ٹرافی گھر پر ہی رکھنے کیلیے بے چین ہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور ایک بار پھر شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ
اوپنر صاحبزادہ فرحان آج بھی نہیں چلے۔ پہلے میچ میں وہ پہلی بال پر آؤٹ ہوئے تھے، آج شام انہوں نے پانچ بالز کھیلیں، پانچ رن بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔
گزشتہ میچ کی طرح آج بھی ون ڈاؤن آنے والے سلمان علی آغا نے تیز بیٹنگ، باؤنڈریز سے ٹیم کو پاور پلے میں بہتر مجموعہ بنا کر دیا۔ آج سلمان علی آغا نے 40 گیندوں سے 76 رنز بنائے، انہوں نے چار چھکے مارے اور آٹھ چوکے مارے۔ کپتان سلمان علی آغا ون ڈائون پوزیشن پر تیز کھیل پیش کرنے کے لیے خود کو اسٹیبلش کر چکے ہیں۔
صائم ایوب نے 4 چوکوں کی مدد سے 11 بالز سے 23 رنز بنائے۔
بابر اعظم کو آج بھی ایڈم زمپا نے شکار کیا، آج بھی وہ ایل بھی ڈبلیو ہوئے، بابر نے 5 بالز کھیلیں اور 2 رنز ہی بنا پائے۔ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی بابر اعظم کو ایڈم زمپا نے ایل بی ڈبلیو کیا تھا۔
شاداب خان نے 20 گیندوں سے 28 رنز بنائے جن میں 2 چھکے اور 1 چوکا شامل تھے۔ عثما نے 36 گیندوں سے 53 رنز بنائے،
اب میچ جیتنے کے لئے ابرار احمد، شاداب خان اور محمد نواز ایک بار پھر سپن بولنگ کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں، صائم ایوب اور شاہین آفریدی اپنی ورائیٹیاں آزمانے کے لئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا
آسٹریلیا کی باؤلنگ

میچ کی ابتدا میں ہی دکھائی دیا کہ ایک بار پھر مہمان سائیڈ کو سپن جال میں پھنسانے کا پلان بنا لیا ہے، پلئینگ الیون میں بعض تبدیلیوں پر بھی غور ہونے لگا۔
کینگروز سیریز برابر کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، دوسرے مقابلے کے لیے بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔