وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کابرطانوی صحافیوں کیلئے بڑا فیصلہ

Jan 31, 2023 | 21:05:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کابرطانوی صحافیوں کیلئے بڑا فیصلہ
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نےبرطانیہ کے صحافیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا،ڈی جی پی آر کی جانب سے ایکرڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں  گے۔

سئنیر صحافی اظہر جاوید کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کارڈ بنانے کا حکم جاری کیا، صوبائی کابینہ سے بھی فیصلے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صدر پاکستان پریس کلب یو کے و سینئر صحافی مبین چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہاکہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ مبین چودھری مرحوم کی تدفین کے تمام انتظامات پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جائیں گےاور ان کی آخری رسومات عزت اور احترام سے ادا کی جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی

دوسری جانب سپریم کوٹ نے  تحریک انصاف کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے ہیں،رجسٹرا ر آفس سپریم کور ٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی  ۔

 رجسٹرار آفس  کی جانب  سے درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کئے  گئے  جن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت ، بنیادی حقوق کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی اور نہ ہی متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا ہے، اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسد عمر نے پارٹی سیکریٹری جنرل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔ 

 رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ  آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا ، جبکہ پی ٹی آئی نے درخواست میں غیر مناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے ، پی ٹی آئی نے ایک ہی پٹیشن میں کئی طرح کی درخواستیں دے دی ہیں جن کو نہیں سنا جا سکتا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27جنوری کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کیخلاف درخواست دی تھی۔