کپتان بابراعظم کا ہم شکل سامنے آگیا۔۔ ویڈیو وائرل!!

Jan 31, 2022 | 23:21:PM
بابر، اعظم، ہمشکل، بریانی
کیپشن: بابر اعظم کا ہمشکل بریانی کھا رہا ہے(ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا ہم شکل بھی سامنے آگیا ، بریانی کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہم شکل کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں بابر اعظم کے ہم شکل کو فرش پر لوگوں کے ہمراہ بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر سے وائرل ویڈیو کلپ میں بابر اعظم کے ہم شکل کو ہاتھ سے بریانی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں موجود افراد کو بھی اس شخص کو بابر اعظم پکارتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نوجوان ہوبہو بابر اعظم کی کاپی ہے جبکہ اس کی مسکراہٹ بھی قومی ٹیم کے کپتان سے کافی ملتی ہے تاہم فی الحال یہ نہیں واضح ہو سکا ہے کہ ویڈیو کس شہر کی ہے اور نوجوان کا تعلق کہاں سے ہے۔


یہ بھی پڑھیں: بابراعظم 2022 میں بطور کپتان اور بیٹسمن ناکام۔۔بھارتی میڈیا کا ایڈوانس واویلا