بلاول بھٹو کا دورہ لاہور۔۔۔ سابق وزیر جنگلات سمیت اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

Jan 31, 2022 | 20:19:PM
سابق وزیر جنگلات رائے اعجاز، شعیب رحیم وتھرا، پیپلزپارٹی، شمولیت اختیار،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق جنگلات رائے اعجاز احمد خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شعیب رحیم وتھرا سمیت دیگر شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں اڑادیں، بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر جنگلات رائے اعجاز احمد نے اپنے بیٹے ایڈووکیٹ رائے عظیم سعید کے ہمراہ ملاقات کی ، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والی نورالعین رائے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان
دریں اثنا پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد چیچہ وطنی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شعیب رحیم وتھرا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔۔پرانی قیمتیں بر قرار