وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس کا افتتاح کر دیا

Dec 31, 2025 | 19:05:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس کا افتتاح کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس کا افتتاح کر دیا، وزیر داخلہ نے منصوبے کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد کے شاہین چوک انڈر پاس کا منصوبہ محسن سپیڈ سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کاباضابطہ افتتاح وزیراعظم کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کو فی الحال ٹریفک کیلئے کھول رہے ہیں، عوامی سہولت کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں گرین بیلٹ کا تحفظ یقینی بنایا گیا، اسلام آباد میں ایک ایک درخت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسلام آباد کی خوبصورتی برقرار رکھنا ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا کہ جناح سکوائر، مری روڈ سمیت طیف اردگان سمیت درجنون منصوبے اس سال مکمل ہوئے ہیں، جنوری میں وژن 2027 پیش کریں گے، اسلام آباد جیل منصوبہ سمیت دیگر پروجیکٹس اگلے سال مکمل ہوں گے۔

اسلام آباد میں ٹاپ 25 ریستوران اسلام آباد آ رہے ہیں، ایم ٹیگ کی آخری تاریخ میں 15 دنوں کی توسیع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا:فیلڈ مارشل عاصم منیر