پنجاب حکومت کا سکولوں میں ہینڈ رائٹنگ بہتر بنانے کا منصوبہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلبہ کی ہینڈ رائٹنگ بہتر بنانے کے ایک منصوبے کو حتمی شکل دے کر منظوری دے دی۔
معاہدے کے تحت پی ای ایف سے منسلک سکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو ہینڈ رائٹنگ، تحریری مہارتوں اور خطاطی کی خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ ان کی مجموعی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
پی ای ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) بشریٰ نصیر اور سی این ایس کے چیف ایگزیکٹو امجد حسن نے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے ساتھ ہی اس منصوبے کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب روپے جاری
منصوبے کا مقصد بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور پی ای ایف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تحریری اظہار کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔