سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب روپے جاری

Dec 31, 2025 | 15:10:PM
 سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب روپے جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین حیدر) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب روپے جاری کردیئے گئے۔
 فیصل آباد کے سکولوں کو 22 کروڑ 70 لاکھ روپے مل گئے ہیں جبکہ جھنگ کے سکولوں کو 13 کروڑ 51 لاکھ روپے ملے ہیں۔
 چنیوٹ کے سکولوں کو 7 کروڑ 98 لاکھ روپے کے نان سیلری فنڈز جاری ہوگئے ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سکولوں کو 13 کروڑ 4 لاکھ روپے کا نان سیلری بجٹ مل  گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت تیاری، ای بز پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل جاری
 سکول مینجمنٹ کونسلز نان سیلری بجٹ کو سکول کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرسکیں گی۔