بسنت تیاری، ای بز پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل جاری 

Dec 31, 2025 | 14:39:PM
 بسنت تیاری، ای بز پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل)لاہور میں بسنت کی تیاری کے حوالے سے ای بز پورٹل پر پتنگ مینوفیکچررز،سیلرز، ٹریڈرز اور ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
ای بز پورٹل پر مجموعی طور پر 158 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،کائیٹ فلائننگ مینوفیکچررز کی جانب سے اب تک 47 درخواستیں ڈی سی آفس لاہور کو موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک کی ویریفکیشن مکمل اور46 کی فیلڈ ویریفکیشن کا عمل جاری ہے،تاحال کسی کائیٹ مینوفیکچرر کو منظوری نہیں ملی،کائیٹ سیلرز کی رجسٹریشن کے لیے 86 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،9 کائیٹ سیلرز کی فیلڈ ویریفکیشن مکمل اور77 کی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
رپورٹ کے مطابق کائیٹ فلائنگ ٹریڈرز کی رجسٹریشن کے لیے تاحال 22 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی فیلڈ ویریفکیشن جاری ہے،کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے لیے تین درخواستیں موصول ہوئیں جن کی ویریفیکیشن کاعمل جاری ہے ،تاہم تاحال کسی مینوفیکچرر ،سیلر، ٹریڈر اور ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ ہو ا۔