زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے بھر میں زیر التوا ایک لاکھ 17 ہزارسے زائد ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دےدیا ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا ضلعی بنیادوں پر شیڈول جاری کر دیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل یقینی بنائیں۔
اعلامیے کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل جنوری 2016 کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوگا، اسی طرح مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، دیر اور بونیر کے زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز جنوری 2026 کے وسط تک فراہم کیے جائیں گے جبکہ پشاور ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 23 سے 26 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز
کوہاٹ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 29 جنوری 2026 تک متوقع ہے، بنوں ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی فراہمی 30 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی جبکہ مردان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 30 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ عوامی خدمات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔