محسن نقوی کا شہریوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ، شاہین چوک انڈرپاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ، شاہین چوک انڈرپاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈرپاس 63 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔
تکمیل کے بعد شاہین چوک انڈرپاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
نائنتھ اینویو سے مارگلہ روڈ اور ای بارہ سے نائنتھ ایونیو آنے والی ٹریفک اشارے پر رکنے کی بجائے انڈر پاس سے براہ راست گزر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کی علم دشمنی مزید بے نقاب، سینکڑوں کتابیں اور نصاب پر پابندی