میچ کے دوران نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

Dec 31, 2023 | 21:49:PM
میچ کے دوران نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
کیپشن: میچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)بھارت میں میچ کے دوران نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جاری کرکٹ میچ کے دوران 22 سالہ اندل سنگھ کو اچانک بے چینی محسوس ہونی شروع ہوئی اور اس نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ 

اس دوران میچ جاری رہا اور اس کی ٹیم جیت گئی، اندل سنگھ نے ساتھی کھلاڑیوں سے ہسپتال لے جانے کا کہا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ اندل کو دل کا دورہ پڑا تھا اور ہسپتال لانے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بینک اکاؤنٹس منجمد