سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید خان کو بھی بڑا عہدہ مل گیا

Dec 31, 2023 | 18:38:PM
سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید خان کو بھی بڑا عہدہ مل گیا
کیپشن: جنید خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید خان پاکستان انڈر 19 کے بولنگ کوچ مقررہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنید خان کو ریحان ریاض کی عدم دستیابی کے بعد پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا،ریحان ریاض نے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
جنید خان جو اس سے قبل اسلام آباد ریجن کے ہیڈ کوچ تھے،انہوں نے حنیف محمد ٹرافی 24-2023 میں ٹیم کو فتح دلائی،34 سالہ جنید خان نے 107 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 189 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’الحمدللہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے‘‘پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے حیران کن ٹوئٹ داغ دی