’’الحمدللہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے‘‘جنید اکبر خان کا ٹوئٹ

Dec 31, 2023 | 17:48:PM
’’الحمدللہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے‘‘جنید اکبر خان کا ٹوئٹ
کیپشن: جنید اکبر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، جس میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بڑی تعداد کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔

ملاکنڈ سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جنید اکبر  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ کہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئی۔

جنید اکبر کاکہناتھا کہ مسئلہ کاغذات میں نہیں بلکہ وفاکاتھا، آج پھر سے عمران خان سے وفادار ہونے والوں میں شامل ہوا۔ سابق رکن قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ کاغذات نامزدگی پر اللہ کا شکر گزار ہوں ورنہ مجھے بھی لوگ شک کی نظر پر دیکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کا نئی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ ،نواز،شہباز حیران