برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Dec 31, 2023 | 12:40:PM
برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کے ایجنٹ نے کی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹام ولکنسن کی 30 دسمبر کو ان کے گھر پر اچانک موت واقع ہوئی، اس وقت ان کی بیوی اور دیگر اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ میں بارش کے روح پرور مناظر، اداکارہ لائبہ خان نے ویڈیو شیئر کردی
ٹام ولکنسن نے اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے اور انہیں 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں بھی ملی تھیں۔