مکہ میں بارش کے روح پرور مناظر، اداکارہ لائبہ خان نے ویڈیو شیئر کردی

Dec 29, 2023 | 15:39:PM
 پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان نے عمرہ ادائیگی کے دوران مکہ میں بارش کے روح پرور لمحات کی ویڈیو جاری کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان نے عمرہ ادائیگی کے دوران مکہ میں بارش کے روح پرور لمحات کی ویڈیو جاری کردی۔  

لائبہ خان نے انسٹاگرام پر بہن کے ہمراہ مطاف میں بیٹھے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتےایک دلکش ویڈیو شئیر کی جس کے کیپشن میں درج تھا کہ ’کیپشن میں لکھ 'الحمداللہ ، اس سے زیادہ خوش نصیبی کیا ہوگی۔'

ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی بہن ایمان خان کے ساتھ مطاف میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا جہاں پس منظر میں خانہ کعبہ کے ارد گرد بارش ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

خانہ کعبہ میں ہوتی بارش کا یہ منظر سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا جس پر وہ اداکارہ کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے انہیں عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو دن پہلے لائبہ نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے خود کو دوبارہ عمرہ کرنے پر خوش قسمت قرار دیتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ لائبہ خان کا یہ دوسرا عمرہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سال 2022 کے دسمبر میں عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: عدالت میں معصوم کا لفظ کہنا ’’گڈٹو سی یو‘‘ کا تسلسل ہے، عطاء تارڑ

لائبہ خان ان دنوں جیو ٹیلی ویژن کا ڈراما سیریل 'بے لگام' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔