کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی 

Dec 31, 2023 | 09:18:AM
لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اورٹیک کرنے کے دوران درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں  3 افراد جاں بحق جبکہ 6 مسافر زخمی ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری) لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اورٹیک کرنے کے دوران درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں  3 افراد جاں بحق جبکہ 6 مسافر زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثہ لاڑکانہ کے قریب نصیرآباد ہائی وے پر مسافر کوچ درخت سے ٹکرانے پر آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال چانڈکا ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید  پڑھیں: کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

جاں بحق ہونے والوں میں لاڑکانہ کے علاقے بنگل دیرو کے رہائشی شہریار، نجیب چوہان اور جاوید چوہان شامل ہیں۔