سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن: لاہور اور مختلف اضلاع سے 5 دہشتگرد گرفتار

Dec 31, 2022 | 12:05:PM
دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سی ٹی ڈی نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور اور مختلف اضلاع سے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ خود کش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سی ٹی ڈی نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور اور مختلف اضلاع سے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ خود کش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔

 گرفتار ملزمان میں کالعدم القائدہ کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فاروق شاہ، سیف اللہ، سید شاہ زیب، احمد خان، اسرار احمد شامل ہیں۔ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔

153 مشتبہ افراد کی گرفتاری رواں ہفتے عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 67 بازیابیاں بھی کی گئیں۔