بھارت میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کودانتوں سے کھینچ لیا, ویڈیو وائرل

Dec 31, 2021 | 18:43:PM
بھارت، چیتے، سیاحوں، بھری گاڑی، دانتوں، کھنیچ لی، ویڈیو وائرل
کیپشن: چیتے نے دانتوں سے گاڑی کھنیچ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کودانتوں سے کھینچ لیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے نیشنل پارک میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کواپنی طرف کھینچ لیا۔ ویڈیو میں چیتے کو گاڑی کے پچھلے بمپرکودانتوں سے دبوچنے کودیکھا جا سکتا ہے۔ چیتے نے اپنی بھرپورطاقت سے لوگوں سے بھری گاڑی کوپیچھے کی طرف کھینچ لیا۔ویڈیو میں گاڑی میں موجود افراد کی چیخ وپکاربھی سنی جاسکتی ہے۔پارک میں دوسری گاڑی میں موجود افراد نے اس غیرمعمولی واقعہ کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پرڈالی جووائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:  اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری۔۔ مستقلی کا معاملہ حل