گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقات کار(school new timings in punjab 2025) جاری کر دیے جو کہ 15 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گے۔
سنگل شفٹ، ڈبل شفٹ اور دوپہر کے سکولوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹائم ٹیبل مقرر کیا گیا ہے۔
نئے اوقات کار درج ذیل ہیں:
سنگل شفٹ سکولز
پیر تا جمعرات: صبح 7:30 سے دوپہر 1:00 بجے تک
جمعہ: صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک
ڈبل شفٹ / دوپہر کے سکولز (صبح کی شفٹ)
پیر تا جمعرات: صبح 7:30 سے دوپہر 1:00 بجے تک
جمعہ: صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک
ڈبل شفٹ / دوپہر کے سکولز (شام کی شفٹ)
پیر تا جمعرات: دوپہر 2:00 سے شام 6:00 بجے تک
جمعہ: دوپہر 2:30 سے شام 5:30 بجے تک
محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ ان اوقات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے علاوہ لڑکیوں کے سکولوں کے لیے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں 15 منٹ لچک کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پر پاک فوج کا ڈیفنس بند بھی سیلابی ریلے میں ٹوٹ گیا