دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پر پاک فوج کا ڈیفنس بند بھی سیلابی ریلے میں ٹوٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پر پاک فوج کا ڈیفنس بند بھی سیلابی ریلے میں ٹوٹ گیا جبکہ گنڈا سنگھ ہی کے مقام پر کیکر پوسٹ بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گئی۔
محمکہ آبپاشی گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج کی گیج اپ ڈیٹ سیلابی پانی کی سطح کم ہوںے تک بند کر دی گئی،تلوار پوسٹ پر دریائے ستلج کی سطح کا اندازہ لگا کر صرف پانی کم یا زیادہ ہونے کی اپڈیٹ فراہم کی جائے گی،چند روز قبل فیروزپور ہیڈ ورک بریچ ہونے سے گنڈا سنگھ پار بذریعہ کشتی گیج میپنگ کی جا رہی تھی۔
محکمہ آبپاشی نے مزید بتایاکہ گنڈا سنگھ پر رات 8 بجے کی آخری گیج میں پانی کا بہاؤ دو لاکھ 53 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بارشوں نے قیامت ڈھا دی، گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں