پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے

Aug 31, 2025 | 20:46:PM
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی،دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا۔ 

ترجمان کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں دونوں رہنماؤں کی تاریخی ملاقات ہوئی،تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر رکھنے پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے عوامی خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا بھی عزم کیا۔یہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان کسی بھی سطح پر ہونے والی پہلی ملاقات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاہت کیساتھ چائے خاتون پرنسپل کے دل پر اثر کر گئی,  اپنے ہی سکول کے چپڑاسی سے شادی کرلی