صوبوں کو مون سون کی موجودہ صورتحال بارے 6 ماہ قبل آگاہ کردیاتھا،مصدق ملک

Aug 31, 2025 | 19:57:PM
صوبوں کو مون سون کی موجودہ صورتحال بارے 6 ماہ قبل آگاہ کردیاتھا،مصدق ملک
کیپشن: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہاکہ صوبوں کو مون سون کی موجودہ صورتحال بارے 6 ماہ قبل آگاہ کردیاتھا،ہماری کوشش ہے چھوٹے چھوٹے شگاف ڈال کربڑی تباہی سے بچا جائے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئی تباہی سب کے سامنے ہے،ہر سال تباہی آرہی ہے،موسمیاتی تبدیلی کو کوئی تسلیم نہیں کررہا۔

ان کاکہناتھا کہ ہماری توجہ اب جنوبی پنجاب پر ہے،ہماری کوشش ہے پانی کو ایک ملین کیوسک سے کم رکھا جائے،ہماری کوشش ہے چھوٹے چھوٹے شگاف ڈال کربڑی تباہی سے بچا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات ؛بڑے بڑے سیاسی نام الیکشن کی دوڑ سے آؤٹ ہو گئے

وفاقی وزیرکاکہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف سیلابی صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سیلابی صورتحال کومانیٹر کررہے ہیں،مشکل گھڑی میں پورا ملک یکجا ہے۔ 

ان کاکہناتھا کہ صوبوں کو مون سون کی موجودہ صورتحال بارے 6 ماہ قبل آگاہ کردیاتھا،سیلابی علاقوں میں بروقت امداد پہنچائی گئی،جس کی وجہ سے شرح اموات کم رہی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کاکہناتھا کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں بارشیں زیادہ ہوں گی،تمام دریاؤں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے،گزشتہ ہفتے مون سون کا طاقتور سپیل دیکھا گیا،مسلح افواج ،ریسکیوٹیموں کے شکر گزار ہیں،ان کاکہناتھا کہ ابھی تک 850 لوگوں کی اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے کن کن شہروں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟نام سامنے آ گئے