فیصل آباد:ضمنی انتخابات کی دوڑ سے بڑے بڑے سیاسی نام آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمیر عظمت) فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کی دوڑ سے بڑے بڑے سیاسی نام آؤٹ ہو گئے،دہائیوں سے چک جھمرہ کی سیاست میں اہم نام رکھنے والی ساہی فیملی سے کوئی بھی امیدوار سامنے نہ آیا۔
سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری افضل ساہی خود اسی حلقے سے ممبر پنجاب اسمبلی رہ چکے ،افضل ساہی کے بیٹے جنید ساہی سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی منتخب ہو چکے جڑانوالہ سے متعدد الیکشن جیتنے والے رائے حیدر کھرل خاندان بھی ضمنی الیکشن کے دنگل سے باہر ہوگئے،رائے حیدر کے والد رائے صلاح الدین بھی اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکے۔
این اے 104 سے صاحبزادہ حامد رضا کا خاندان بھی ضمنی انتخاب کے معرکے میں نہ کودا،پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث اُمیدواروں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
خیال رہے کہ تینوں سیٹوں پر ضمنی الیکشن 5 اکتوبر کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سینیٹ الیکشن:اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز نے بائیکاٹ کااعلان کردیا