کرس گیل ،کیرون پولارڈ کے بعد ایلکس ہیلز کی بھی ٹی ٹونٹی میں تاریخ رقم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گیل اور پولارڈ کے بعد ایلکس ہیلز نے بھی ٹی ٹونٹی میں تاریخ رقم کر دی۔
گزشتہ روز سی پی ایل کے میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایلکس ہیلز نے 43 گیندوں پر سات چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
اس اننگز کے دوران انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر تیسرے اور پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ایک روز قبل سی پی ایل ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈر کے ہی کیرون پولارڈ نے بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جارح مزاج سابق بلے باز کرس گیل کے پاس ہے۔