قومی کرکٹ ٹیم کی فتوحات سیلاب متاثرین کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن نے تین ملکی سیریز میں ہونے حاصل ہونے والی دو فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔
پاکستان نے تین ملکی سیریز میں گزشتہ روز یو اے ای اور اس سے قبل افغانستان کو شکست دی تھی۔
ان فتوحات کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ مسلسل فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے شکست کیوں ہو ئی؟ یو اے ای کے بلے باز نے حیران کن وجہ بیان کر دی
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں ان کی حفاظت اور قوت کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے پاکستان کے مختلف علاقے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہیں جبکہ اس وقت پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 30 ہو چکی ہے۔