استور: پیٹ کی بیماری کے باعث 150 سے زائد افراد ہسپتال منتقل،ایمرجنسی نافذ

Aug 31, 2025 | 12:45:PM
استور: پیٹ کی بیماری کے باعث 150 سے زائد افراد ہسپتال منتقل،ایمرجنسی نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)استور کے گاؤں پتی پورہ میں گزشتہ رات پیٹ کی بیماری کے باعث 150 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق زیادہ تر مریض آلودہ پانی پینے سے متاثر ہوئے۔

اس صورتحال کے باعث ہسپتال میں بیڈز کم پڑ گئے جس کے بعد ایک بیڈ پر دو مریض داخل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دیدی

ایم ایس کے مطابق تمام میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔