مختلف شہروں میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع ،نوٹیفکیشن جاری

Aug 31, 2025 | 12:25:PM
مختلف شہروں میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع ،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تمام سرکاری اور نجی  سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،   ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، دریائے ستلج و راوی کے سیلاب سے متاثرہ 32 دیہات کے سکول 7 ستمبر تک بند رہیں گے۔

چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے جاری کیا، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نارووال حسن رضا نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ

  رینالا خورد میں چوچک، باما بالا، مپالکے، میلوکے، جندراکہ اور لشاریاں میں تعلیمی ادارے بند  رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے 5 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ پاکپتن کے ڈپٹی کمشنر نے 12 سکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم صادر کردیا۔

 ملتان میں جلال پور پیروالا میں 8، شجاع آباد میں 9 ، صدرمیں 5 سکولوں میں تعطیلات میں توسیع کردی گئی، 16 سکول فلڈ ریلیف کیمپ بننے کی وجہ سے بند رہیں گے،مظفر گڑھ میں فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام کے لیے ضلع بھر کے 105 سکول 6ستمبر تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:جان ابراہم اور روینہ ٹنڈن میں تعلقات،بڑے راز افشا

مزید برآں شرقپورشریف میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول تا حکم ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے حکم پر تحصیل شرقپور کے 10 سکول بند رکھنے کا مراسلہ جاری کیا گیا، ڈی سی کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کے سکول بند رکھے جائیں گے۔

ضلع چنیوٹ کے 88 سکول سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، چنیوٹ کے 10 ، لالیاں کے 33 اور بھوانہ کے 45 سکول زیر آب ہیں، 10 بڑے ہائی سکول بھی شدید متاثر ہوئے، سیلابی پانی 40 سکولوں کے کمروں تک جا پہنچا ہے، سیلابی پانی 5 بڑے مراکز صحت بھی داخل ہونے سے سروسز کی فراہمی معطل ہے۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے کہا ہے کہ سکولوں اور صحت مراکز کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔