جنت مرزا کا دُبئی میں پُرخطر ایڈونچر، ویڈیو وائرل

Aug 31, 2023 | 12:52:PM
 پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا کی دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا کی دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

آج کل دبئی میں موجود ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہنوں کی سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔  انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں وہ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے اس مہم جوئی کے سفر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’میں نے اپنے خوف کو گلے لگالیا، یہ خوفناک لیکن دلچسپ تھا‘۔ 

اسکائی ڈائیونگ کی اس ویڈیو میں ٹک ٹاکر کے ہمراہ ایک خاتون انسٹرکٹر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے اس ایڈونچر کا تجربہ حاصل کرنے میں ان کی رہنمائی کی۔

انہوں نے دبئی میں مقیم میک اپ اینڈ فیشن بلاگر عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول سے ملاقات بھی کی اور ان کے ہمراہ تصاویر شیئر کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)