مانسہرہ ؛جنگلی تیندوے نے 10 بکریاں مار ڈالیں،پالتو کتوں کا حملہ، ویڈیو وائرل

Aug 31, 2023 | 00:01:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مانسہرہ میں جنگلی تیندوے نے حملہ کرکے 10 بکریاں مار ڈالیں،مالک نے شکاری کتوں کو تیندوے پر چھوڑ دیا،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں جنگلی تیندوا نے حملہ کرکے10 بکریاں مار ڈالی ،بکریاں مارنے پر پانچ پالتو کتوں نے تیندوے پر حملہ کر دیا ،کتوں کے حملوں سے تیندوا شدید زخمی ہوگیا۔
بکریوں کا مالک کتوں کے حملوں پر خوب داد دیتا رہا ،کتوں کو بولتا رہا اس چیتا کو مت چھوڑنا مت چھوڑنا ،تیندوے پر کتوں کے حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،محکمہ وائلڈ لائف تاحال اس واقعے سے لاعلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں کمی؟نگران حکومت کا بڑا فیصلہ